بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ||یہ انعام بالکل غیر معتبر انعام ہے اور فاتح فرد کے انتخاب کے لئے کوئی معیار بھی نہیں ہے اور یہ فیفا کے سربراہ کی جانب سے ذاتی پسند کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔
ٹرمپ کے وینزویلا اور ایران پر فوجی حملوں نے بھی اس انعام کی نوعیت کو مزید مشکوک بنا دیا ہے۔
دوسری طرف، انسانی حقوق کی تنظیمیں، ٹرمپ انتظامیہ پر 2026 کے عالمی کپ کو سیاسی مقاصد اور حقائق چھپانے کے لئے استعمال کرنے کا الزام لگاتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ امریکہ ان کھیلوں کی میزبانی کی مطلوبہ اہلیت نہیں رکھتا۔
اب ناروے کی فٹبال فیڈریشن نے ٹرمپ کو دیئے گئے فیفا امن انعام کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس فیڈریشن نے انفینٹینو کے خلاف اخلاقی شکایت درج کرائی ہے اور اعلان کیا ہے: "فیفا کو سیاسی طور پر غیرجانبدار رہنا چاہئے۔ اس تنظیم کے پاس ایسا انعام دینے کا نہ اختیار ہے اور نہ ہی مالی وسائل ہیں"۔
یہ شکایت اور ٹرمپ کا انعام منسوخ کرنے کی تجویز جمعرات کے روز فیفا کے رکن کانگریس کے اجلاس میں پیش کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ